ترکی کا شام میں امن آپریشن، اسپین اور بھارت نے بھی اپنا موقف بتا دیا

0
45

ترکی نے شمالی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمہ اور شام میں سیف زون کے قیام کے لیے امن آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ترکی کے اس آپریشن کے حوالے سے ہر ملک اپنے موقف کا اظہار کر رہا ہے۔

ترکی کا شام میں آپریشن، نیٹو کے سیکرٹری جنرل بھی بول پڑے

بھارت نے ترکی کے شام میں آپریشن پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی یکطرفہ کارروائی سے علاقے میں استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کارروائی سے سنگین شدید انسانی بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام کی سالمیت کا خیال رکھے اور اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرے۔

ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع

یاد رہے کہ اسی بھارت نے گذشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی کسی خاطر میں نہیں لا رہا۔ بھارت نے گذشتہ 67دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس سے شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہیں۔

ترکی کو شام کے دیہات میں شدید مزاحمت کا سامنا

دوسری جانب اسپین نے ترکی کی طرف سے شام میں متوقع دہشت گردی کوریڈور کو ختم کرنے اور علاقے میں امن وامان قائم کرنے کے لئے، شروع کئے گئے امن آپریشن کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔

اسپین کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ "ترکی کے ساتھ تعاون سے نیٹو اتحاد کا مقصد سرحدی بحران میں کمی لانے کے لئے کردار ادا کرنا ہے”۔

واضح رہے کہ اسپین کے پیغام میں ترکی اور اسپین کے پرچموں کی تصاویر اور "ہم نیٹو ہیں” کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔

Leave a reply