مزید دیکھیں

مقبول

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت...

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90...

رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں...

اسپیکرصاحب!زرداری کوپروڈکشن آرڈرکیوں؟ ویناملک ناراض،ملک میں امیراورغریب کے لیےالگ الگ قانون کیوں؟

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پرمعروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھڑک اُٹھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال تک ہمارےملک پاکستان کو جن چوروں ڈاکوؤں اور غداروں نے لوٹا آج ان کو پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے اسمبلی میں بلایا جارہا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جناب اسد قیصر قوم کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والی اسمبلی میں چوروں کو بلا کر آپ ہمیں مایوس کررہے ہیں۔

وینا ملک نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیئر خان صاحب یہ قوم صرف اس امید پر بھوکی سوتی رہی ہے کہ ایک دن عمران خان وزیر اعظم بنے گا اور پھراس قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا مگر قوم کو لوٹنے والوں کو پھر سے اسمبلیوں میں بلایا جا رہا ہے قوم آپ کے ساتھ ہے ان کا تگڑا احتساب کریں۔وینا ملک نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی امیر کے لیے الگ اور غریب کے لیے الگ قانون ہے .