وائرلیس آپریٹر ویئون لمیٹڈ Veon (جاز) نے پاکستان میں اپنے ٹاور اثاثوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ویئون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان میں موجود اپنے 10 سے 12 ہزار ٹاور فروخت کرنے جا رہی ہے اور فروخت کی بات چیت نتیجہ خیز مرحلے کے قریب ہے۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود کمپنی کے ایک ٹاور کی قیمت سود کی شرح کے لحاظ سے 60,000 ڈالر سے 80,000 ڈالر کے درمیان ہے جبکہ تمام ٹاورز کی مالیت 600 سے 900 ملین ڈالرز بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ٹی پی ایل کارپوریشن اور سعودی عرب کی ٹیلی کام کمپنی، یو اے ای کی کمپنی ٹی اے ایس سی ٹاورز اور پاکستانی کمپنی اینگرو ویئون کے ٹاور اثاثوں کی خریداری کیلئے بولی لگانے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ٹیلی کام کمپنی اور ویئون کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے جبکہ ٹی پی ایل اور اینگرو نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

بلاول بھٹو اور برطانوی وزیر خارجہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستانی کمپنی ٹی پی ایل کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایک نامعلوم ٹیلی کام ٹاور کمپنی سے خریداری کیلئے ان کی جانب سے ٹی اے ایس سی کے ساتھ بولی لگانے کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے پایا ہے۔

1992 میں ومپیل کام (VimpelCom) کے نام سے ویئون کی بنیاد ماسکو میں رکھی گئی تھی، یہ روس کی پہلی سیلیولر پروائیڈر کمپنی تھی۔تاہم بعد ازاں یہ نیدرلینڈز کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بنی اور اب 217 ملین کسٹمرز کے ساتھ 9 ملکوں تک پھیل چکی ہے جبکہ اب بھی روس اس کے نصف ریونیو کا ذریعہ ہے۔

فرم نے کہا کہ اس ماہ اس نے اپنے روسی یونٹ کو فروخت کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ یوکرین میں جنگ سے ہونے والے نتائج کو محدود کیا جا سکے، جہاں یہ ملک کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر ہے۔

کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ویئون کی جانب سے روس میں 970 ملین ڈالرز کے عوض سروس ٹیلی کام ایل ایل سی کو 15 ہزار ٹاورز فروخت کیے گئے تھے جبکہ ابھی بھی 30 ہزار سے فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔

رواں برس یوکرین پر حملے اور روس پر امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے نتیجے میں ویئون کے شیئرز کی قیمت میں دو تہائی کمی دیکھی گئی ہے۔

بلوم برگ کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق روسی ارب پتی اور لیٹر ون انویسٹمنٹ ہولڈنگز (LetterOne Investment Holdings) کے بانی میخائل فرڈمین، ویئون کے 48 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

رواں برس کے آغاز پر فرڈمین پر یورپین یونین اور برطانیہ کی جانب سے پابندیاں لگنے کے بعد انہوں نے ویئون اور لیٹر ون کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا تھا-

شیخوپورہ :کوآرڈینیٹر کی ہدایت پر بلدیہ کے عملہ نے نالوں کی صفائی کا کام شروع…

Shares: