اسلام آباد میں نئے رہائشی منصوبوں کیلئے عمودی تعمیرات کو ترجیح دی جائے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد ماسٹر پلان پر نظر ثانی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے
0
110
lahore

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بائیسکل لینز کا منصوبہ اسلام آباد کے لئے ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

باغی ٹی وی : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی ترقیاتی ادارے کے امور پر اہم اجلاس آج منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں بائیسکل لینز منصوبے اور اسلام آباد ماسٹر پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گی کہ بائیسکل لینز منصوبے میں 374 کلومیٹر لینز اور 150 پارکنگ اسٹیشنز کی تعمیر شامل ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ بائیسکل لینز کا منصوبہ اسلام آباد کے لئے ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،اسلام آباد ماسٹر پلان پر نظر ثانی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، اسلام آباد ماسٹر پلان کے جائزے کے لیے وفاقی کمیشن کی تشکیل جلد از جلد کی جائے جبکہ اسلام آباد میں نئے رہائشی منصوبوں کے لیے عمودی تعمیرات کو ترجیح دی جائے۔

نگراں وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے ہائی رائز عمارات کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے متعلقہ حکام کو اسلام آباد میں پانی کے مسئلے کے جلد از جلد حل اور متعلقہ حکام کو شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کہ اسلام آباد میں پارکنگ کے مسئلے کے حل کے لیے پارکنگ کے لیے مخصوص عمارتیں تعمیر کی جائیں۔

Leave a reply