کترینہ کو داڑھی میں اچھا لگتا ہوں وکی کوشل

کترینہ سے بہت محبت کرتاہوں اس کو خوش کرنے کےلئے کچھ بھی کر سکتا ہوں
0
53
vikcy and katrina vikcy and katrina

بالی وڈ اداکار وکی کوشل جو کہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں ، وہ اکثر میڈیا سے اپنی اہلیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ان سے میڈیا نے کچھ سوالات کئے ایک سوال یہ بھی ہوا کہ کترینہ کیف کو آپ داڑھی میں اچھے لگتے ہیں یا کلین شیو میں ، تو اسکا انہوں نے جواب دیا کہ کترینہ کو میں داڑھی میں بہت اچھا لگتا ہوں اسلئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں داڑھی ہی رکھوں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں کلین شیو صرف کسی پراجیکٹ کے لئے ہی کرتاہوں ورنہ داڑھی میں ہی ہوتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کترینہ سے بہت محبت کرتاہوں لہذا اس کو خوش کرنے کےلئے کچھ بھی کر سکتا ہوں داڑھی تو معمولی سی بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میری اہلیہ میری سب سے بڑی نقاد ہیں ”وہ مجھے بتاتی ہیں کہ میں نے کس فلم میں کیسا کام کیا ، یا میں کہاں کیسا لگ رہا تھا، میں ان کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے نیکسٹ ٹائم زرا بہتری لانے کی کوشش کرتاہوں۔ وکی نے کہا کہ کترینہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں بلکہ میرا کیا میرے پورے گھر کا اور میرے والدین کا بھی۔ میرے والدین کی میری اہلیہ کے ساتھ بہت دوستی ہے۔

والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

Leave a reply