سابق سربراہ آئی بی ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ پنجاب کی فارنزک لیب آلات سے لیس ہےاس میں بھی آڈیوفارنزک ہوسکتا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ویڈیو میں ہر کلر کی الگ ویو لینتھ ہوتی ہے ، آڈیو میں فریکوئنسی کا جائزہ لینا ہوتاہے، آواز کی بائیو میٹرک بھی کی جاتی ہے، مختلف آلات سے کٹ اینڈ پیسٹ ہواہے تو پتا چل سکتاہے،

ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہاکہ آڈیو وڈیوفارنزک کیلیے چند گھنٹے بھی کافی ہیں، واضح‌ رہے کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فیصلہ سنانے والے جج ارشد ملک سے متعلق متنازعہ ویڈیو پیش کی تھی جس کے بعد سے اس کی فرانزک رپورٹ کروانے کی باتیں کی جارہی تھیں. اسی تناظر میں ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ویڈیو فرانزک کیلئے چند گھنٹے ہی کافی ہیں اور یہ پنجاب کی فارنزک لیب سے بھی ہو سکتی ہے.

Shares: