لاہور:تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کردیا،کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کردیا،کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں ،ترک شیف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اورپاکستانیوںسے بہت زیادہ محبت رکھتے ہیں
ذرائع کے مطابق تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان پہنچنے والے ہیں جہاں وہ پاکستان کی حسین سرزمین پرکچھ دن گزاریں گے
تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان اردو زبان میں کردیا،پاکستان زندہ باد ترکی زندہ باد کے نعروں کے ساتھ آمد کا اعلان pic.twitter.com/kvLuNeEUax
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 26, 2020
سندھی شال اور ٹوپی پہن کر اردو میں پاکستان آنے کا پیغام دیتے ہوئے تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے بڑی خوشی کااظہارکیا ہے اور ساتھ ہی اس خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کردیے ہیں
تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان زندہ باد کے ساتھ ترکی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ، ان نعروں کوسن کرپاکستانی بڑے خوش ہورہے ہیں اوراس وقت سوشل میڈیا پریہ ایک ٹرینڈ کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے
ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر نے اپنی ننھی تُرک مداح کی خواہش پوری کر دی-
تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی
https://baaghitv.com/turk-chef-mai-nanhi-maddah-ki-kwahish-poori-kr-di/
باغی ٹی وی : ترک شیف براق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک ویٰڈیو شئیر کی جس میں انہوں اپنی ایک ننھی ترک مداح کے ساتھ ریسٹورنٹ میں تصویر بنا کر چھوٹی بچی کی خواہش پوری کر دی-
انسٹا سٹوری میں شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ براق اپنے ریسٹورنٹ میں ہیں اور انہوں نے ریسٹورنٹ کا مخصوص ایپرن پہن رکھا ہے جس پر سی زیڈ این براق لکھا ہے ریسٹورنٹ میں آئی ایک ننھی ترک بچی نے ایپرن پہن کر شیف کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا –
ادھرباغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس سے قبل رک شیف نے چھوٹی بچی کی خواہش کو فوراً پورا کرتے ہوئے اسے ایپرن پہنایا اور اس کے ساتھ تصویر بنوائی اور محبت اورپُر خلوص شفقت کا اظہار بھی کیا-
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں براق کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اپنے پسندیدہ شیف کے ساتھ تصاویر بنوانے ریسٹورنٹ میں آتے ہیں اور ترک شیف بھی اپنی کیوٹ مسکراہٹ اور خندہ پیشانی کے ساتھ مداھوں کی فرمائش پوری کرتے ہیں-
واضح رہے کہ ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ہیں اور عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں ترک شیف کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ان کی بڑی پیاری سی مسکراہٹ ہے جو ہر وقت ان کے چہرے پر سجی رہتی ہے۔
Pakistan’a ziyarete geliyoruz🤗❤️🇹🇷🇵🇰. میں پاکستان آ رہا ہوں
جیوے جیوے پاکستان
جیوے جیوے ترکی۔ 🤗❤️🇹🇷🇵🇰 @BilalKhanPasha #Pakistan #Türkiye pic.twitter.com/BLBUm4gaHS— Burak Özdemir (@CznBurak) October 26, 2020
خیال رہے کہ 26 سال کی کم عمری میں براق پہلے ہی ترکی میں ریستورانوں کی ہاتے میڈینیئٹلر سوفراسی چین کے مالک تھے جس کی استنبول میں ٹاقسم ، اکسرائے ، اور ایٹلائر نامی تین شاخیں ہیں-مشہور ہونے کے بعد عوام کے ساتھ ساتھ بہت ساری مشہور شخصیات ترکی میں ان کے ریستوران جاتی ہیں اور ان کے ہاتھ کے بنے کھانے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں یہاں تک کہ ترک صدر طیب اردگان بھی ان سے ملنے اور کھانا کھانے ان کے ریستورانٹ گئے-
خیال رہے کہ اس سے قبل بُراق نے اپنے ایک ویڈیو پیغام پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا -شہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں۔
براق نے اپنی ویڈیو میں نیازی سے تعارف کرواتے ہوئے انہیں اپنا ‘پاکستان بھائی’ کہا اور بتایا کہ وہ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-
علاوہ ازیں عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی تھی –
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا تھا –
ترکش شیف کی دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-
ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-
باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-