کمسن بچی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے کمسن بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو عدالت نے سزا سنا دی
واقعہ کراچی کا ہے، کرچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے کم سن بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے اور انہیں وائرل کرنے والے ملزم کو 26 ماہ قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے ملزم کو قید کے ساتھ ساتھ چالیس ہزار روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے مارچ 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا جس کا عدالت نے فیصلہ سنایا ہے، ملزم نے نازیبا اور فحش تصاویر بنا کر بچی کے گھر والوں کو بلیک میل بھی کیا تھا
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کی اور میٹرک پیپر لیک کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا،ملزم نے میٹرک 2022 کے سالانہ امتحانات کے پیپرز لیک کئے تھے،مقدمے میں نامزد 11 ملزمان کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا ہے،ملزم نے دھوکہ دہی سے امتحانی پرچوں کے اسکرین شاٹس لیے،اور بعد ازاں واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز لیک کئے،ملزم کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا،
اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام
سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان
معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا