کس اداکارہ کا گانا دیکھ کر ودیا بالن نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا

0
49

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک دو تین سانگ دیکھ کر طے کیا کہ اداکارہ بننا ہے. ودیا نے کہا کہ جن دنوں میں ایک دو تین چار گانا آیا وہ بہت ہٹ ہوا اس گانے سے زیادہ اسکا ڈانس ہٹ ہوا، جو کہ مادھوری ڈکشٹ نے کیا تھا، میں نے مادھوری کا گانا دیکھا تو مادھوری کی دیوانی بن گئی ، میں اپنے گھر میں بڑے سارے شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر ایک دو تین پر ڈانس کیا کرتی تھی ، اپنا کمرہ بند کر لیتی تھی ، میری بہن کا ایک سلک سکرٹ تھا جسے وہ ناپسند کرتی تھی میں اسکو مادھوری کی طرح اپنے سر پر باندھ

لیتی تھی. میرے والدین جب مجھے یہ سب کرتا دیکھتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ خود ہی اس کے سر سے بھوت اتر جائیگا کا ایکٹریس بننے کا ، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھوت اترنے کے بجائے مزید تنگی دینے لگا، میں سپنے سجا کر بیٹھ گئی اداکارہ بننے کے ، مواقع ڈھونڈنے لگی ، لیکن بہت جلد کامیابی نہ ملی، لیکن جب اوپر والے کی رحمت ہوئی تو ٹی وی اداکارہ بھی بنی اور فلم کی اداکارہ بھی بنی.

Leave a reply