ویتنام کا چین سے، بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں روکنے کا مطالبہ

0
43

بیجنگ : ویتنام کا چین سے، بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں روکنے کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق ویتنام نے بتایا ہے کہ اس نے چین سے بحیرہ چین میں کی جانے والی فوجی مشقیں روکنے پر زور دیا ہے کیونکہ اسکے مطابق یہ ویتنام کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

چین کی جانب سے حالیہ مشقوں کے منصوبے کی اطلاع جاری کیے جانے کے بعد بدھ کے روز ویتنامی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے یہ بات بتائی۔چین نے 24 سے 29 اگست تک، جزیرہ ہائینان کے جنوب مشرق میں مشقوں کے انعقاد کی اطلاع دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ مذکورہ علاقے میں بحری جہازوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ویتنام کی ترجمان نے جزائر پیراسل کے ارد گرد چین کی مسلسل فوجی مشقوں کی مذمت کرت ہوئے کہا کہ یہ عمل سمندر میں پرامن، مستحکم اور تعاون کے کا حامل ماحول برقرار رکھنے کے خلاف ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین بحیرہ جنوبی چین میں علاقائی تنازع ہے۔ ویتنام، بظاہر چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کے خلاف چوکنا ہے۔اپریل میں چینی گشتی جہاز کی ٹکر سے ویتنام کی ایک ماہی گیر کشتی ڈوب جانے کے بعد سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

بعد ازاں چین کی جانب سے متنازعہ پانیوں میں جزائر اور چٹانوں کے انتظام کے لیے دو نئے انتظامی علاقے قائم کرنے کے اعلان کے بعد سے، ویتنام نے اپنی تنقید میں اضافہ کر دیا ہے۔

Leave a reply