علامہ طاہر اشرفی کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/08/pmash.png)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات ہوئی ہے
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کی وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کی گئی
وزیر اعظم عمران خان سے حافظ محمد طاہر اشرفی کی ملاقات pic.twitter.com/T6KDa01T6n
— Prime Minister's Office (@PakPMO) August 27, 2020
وزیراعظم عمران خان نے بین المذاہب اہم آہنگی کے لئے کردار ادا کرنے پر علامہ طاہر اشرفی کے کردار کو سراہا، علامہ طاہر اشرفی نے کرونا وبا پر قابو پانے کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤں پالیسی کو سراہا،علامہ طاہر اشرفی نے وزیراعظم عمران خان کی دو سالہ حکومت کے دوران کارکردگی کو سراہا
ملاقات میں علامہ طاہر اشرفی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم ممالک میں مفاہمت کے لئے کردار ادا کرنے کے جذبے کو بھی خراج تحسین پیش کیا
واضح رہے کہ علامہ طاہر اشرفی سعودی عرب کا چند روز قبل دورہ کر کے واپس آئے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے حوالہ سے کشمیر کے کردار پر بیان کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تناؤ کی کیفیت تھی، تا ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا، بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا اور چین کے دورے میں ایک بیان دیا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست اور تعلقات مضبوط ہیں،بعدا زاں اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پیسے واپس نہیں مانگے اور نہ ہی تیل بند کیا ہے
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی وزیر خارجہ شاہ محود قریشی کے بیان کے بعد متحرک ہوئے، باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سعودی سفیر کی ابھی تک وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوئی تا ہم اپوزیشن جماعتوں کے قائدین، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء سے وہ مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں،سعودی سفیر کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، فواد چوھدری، شیخ رشید احمد، اسد قیصر،گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب، چوھدری شجاعت،مولانا فضل الرحمان، سینیٹر ساجد میر و دیگر سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں
سعودی سفیر کی وزیر مذہبی امور سے ملاقات،عمرہ کا آغاز کب سے ہو گا؟ سفیر نے بتا دیا