![vicky koshal](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/vicky-koshal.jpg)
اداکار وکی کوشل جو کے کترینہ کیف کے شوہر ہیں اکثر اپنی اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ کترینہ کیف نہایت ہی سمجھدار ہیں ان کو معلوم ہے کہ کب کیا بات کرنی ہے. انہوں نے کہا کہ کترینہ میری فلموں اور اداکاری پر بالکل ٹھیک رائے دیتی ہیں، اس سے مجھے اپنی اداکاری کو بہتری کرنے میں بہت مدد ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے اپنا کیرئیر خود بنایا ہے انہوں نے کسی کی مدد نہیں لی.
انہوں نے کہا کہ ”میری اہلیہ کا مقابلہ ریکھا اور ہیما مالنی سے کیا جا سکتا ہے”، ان دونوں نے بھی اپنا کیرئیر خود بنایا کسی کی مدد نہیں لی اور میری بیوی نے بھی اپنا کیرئیر خود بنایا ہے ، فلموں کے انتخاب کے حوالے سے انکی چوائس بہت ہی اچھی رہی ہے. انہوں نے ہمیشہ مجھے بھی اہم اور اچھے مشورے دئیے ہیں، میں میرے پاس آنے والی تمام آفرز کو پہلے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈسکس کرتا ہوں اور وہ مجھے کسی بھی پراجیکٹ کو قبول اور رد کرنے میںمدد کرتی ہے. یاد رہے کہ کترینہ اور وکی نے سال 2021 میں شادی کی تھی دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.