لندن:کووڈ میں مبتلا ہونے پر ٹرین سفر کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو 270 گھنٹوں کے لئے کمیونٹی سروس کرنے کی سزا سنا دی گئی۔ بی بی سی کے مطابق مارگریٹ فریئیر رکن پارلیمنٹ نے 2 سال پہلے ستمبر 2020 میں پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد لندن سے اپنے گھر گلاسگو تک ٹرین پر سفر کیا تھا حالانکہ اس وقت ان کا کرونا پازیٹو ہونے کا ٹیسٹ نتیجہ آچکا تھا۔
مارگریٹ فرئیر کو اس سے پہلے بھی عوام میں غیر ذمہ دارانہ طور پر مہلک کرونا وائرس پھیلانے کا مرتکب قرار دیا جا چکا ہے۔ ان کے خلاف فرد جرم میں کہا گیا تھا کہ مارگریٹ فریئیر خود قرنطینہ اختیار کرنے میں ناکام رہیں اور لوگوں سے مل کر ان میں وبا پھیلانے بیماری اور موت کا سبب بنتی رہیں۔ پراسیکیوٹرز نے گلاسگو شیرف کورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا یہ رویہ عوامی تحفظ کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔
جرم کے ارتکاب کے وقت مارگریٹ فریئیر ایس این پی جماعت کی ردرگلین اور ہملٹن ویسٹ سے رکن پارلیمنٹ تھیں، تاہم اس کے بعد انہوں نے پارٹی وہپ کی پوزیشن چھوڑ دی اور دارالعوام میں بطور آزاد رکن بیٹھتی رہیں۔ انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا تھا۔
کریگ ٹرن بل شیرف پرنسپل نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ وہ اگلے نو ماہ کے دوران 270 گھنٹے سماجی خدمات سرانجام دیں گی۔ انہوں نے کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باوجود رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ میں رکھنے میں ناکام رہیں۔ اپنے گلاسگو تک کے ٹرین سفر کے دوران ان کا 45 افراد سے رابطہ ہوا جبکہ انہوں نے آئر شائر کے ایک پب میں دو گھنٹے بھی گزارے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا