بھکاری خواتین پر تشدد، پانچوں دکاندار جیل سے رہا:رہاکیوں ہوئے؟عوام سوال پوچھتے ہیں

0
21

فیصل آباد:بھکاری خواتین پر تشدد، پانچوں دکاندار جیل سے رہا:رہاکیوں ہوئے؟عوام سوال پوچھتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق بھکاری خواتین پر تشدد اور وائرل ویڈیو کیس میں مقامی عدالت سے گرفتار 5 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انھیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھکاری خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں ضمانتیں منظور ہونے پر پانچوں گرفتار دکان دار ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہو گئے۔ملزمان میں صدام، یوسف، فیصل، ظہیر اور فقیر محمد شامل ہیں، آج مقامی عدالت نے ان کی ضمانتیں منظور کر لی تھیں اور مقدمے سے دفعہ 354 اے بھی ختم کر دی ہے۔

قبل ازیں، ملزمان کے وکیل لطیف طاہر نے عدالت میں دلائل پیش کیے، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عرفان حیدر نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

گرفتار دکانداروں نے کہا کہ ہم بے قصور ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، ان 2 ماہ کے دوران ہم تاجروں کا بہت نقصان ہوا ہے، خواتین تو چوری کرنے آئی تھیں، ہمیں انصاف دیا جائے۔

دکان داروں کا کہنا تھا کہ ان خواتین کے پیچھے بھی کوئی گروہ کام کر رہا ہے، دعا ہے کہ آئندہ کسی تاجر کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply