راولپنڈی: کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او شہزاد ندیم نے تشدد کرنے والے دو بیٹوں کے خلاف نوٹس لے لیا، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے کھلی کچہری میں بیٹوں گلفراز اور شمریز کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی درخواست دی تھی۔

لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے دھماکہ

درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف تحفظ والدین آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم گلفراز کو گرفتارکرلیا گیا۔سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ والدین پر تشدد افسوس ناک اور ناقابل تصور ہے، ایسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم شمریز کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی پر گولیاں چل گئیں

ادھر ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری آٹے کے تھیلے قبضے میں لے لیے۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق کارروائی میں 1356 آٹے کے تھیلے قبضے میں لیے گئے ہیں جب کہ گودام میں 13 فلورملزکے 20 ہزارخالی بیگ بھی نکلے۔

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

حکام کا کہنا ہےکہ سرکاری آٹا راولپنڈی کے مختلف سیل پوائنٹس سے خریدا گیا تھا، اس معاملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

Shares: