بنگال:انتخابات میں پھرتشدد اورلڑائی شروع:6 ہلاک 4 شدید زخمی:الیکیشن کمیشن حرکت میں نہ آسکا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کے دوران پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ کے موقع پر کئی مقامات پر پرتشدد واقعات رونما ہوئے، جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی بنگال کے ضلع کوچ وہار میں یہ واقعات رونما ہوئے، جس میں 5 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ جبکہ دیگرعلاقوں سے بھی دوہلاکتوںکی اطلاعات ہیں
دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے باعث چار افراد ہلاک ہوئے، وزیر داخلہ امیت شاہ کی ایما پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
مارے گئے افراد میں حمید الحق، منیر الحق، سمیع الحق اور امجد حسین شامل ہے، یہ تمام لوگ ترنمول کانگریس کے کارکن تھے۔ جبکہ دیگرہلاک ہونے والوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں