امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دن پرتشدکارروائیوں اورلڑائیوں کاخدشہ

0
42

واشنگٹن :امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دن پرتشدکارروائیوں اورلڑائیوں کاخدشہ ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں الیکنش کے دن4 میں سے 3 ووٹر تشدد کے امکان سے ہی پریشان ہیں۔ صرف 4 میں سے 1 کا کہنا ہے کہ وہ "بہت پر اعتماد ہیں” کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک چیلنج جو بائیڈن سے ہار جاتے ہیں تو پر امن اقتدار کی منتقلی ہوگی۔

امریکہ میں موجودہ انتخابات کے حوالے سے سفوک یونیورسٹی کے ایک نئے پول میں پتا چلا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے بعد سے اب تک امریکہ کی پر امن طور پر اقتدار کی منتقلی ایک خواب بنتا جارہا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد اقتدار میں پرامن منتقلی کا عہد نہیں کریں گے۔سنہ 2016 میں ، 40 فیصد امریکی طاقت کے پرامن منتقلی کے بارے میں "بہت پر اعتماد” تھے۔سروے کے مطابق اب صرف 23 فیصد اسی جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

سفوک پولیٹیکل ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیلولوس نے یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا ، "دونوں اطراف کے رائے دہندگان روایتی طور پر الیکشن کےدن تشدد سے ڈرتے ہیں‌”اس انتخابات میں ، نہ صرف الیکشن کے دن بلکہ اس کے بعد کئی دنوں تک تشدد کا بہت گہرا خوف ہے۔”

دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کے خدشات ہیں‌ ،دوسری طرف یہ بھی خبریں چل رہی ہیں کہ میل ان ووٹنگ کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق پانچ امریکی ریاستوں میں مسلح گروپوں کی طرف سے پرتشدد کاررائیوں کا الیکشن کے دن ڈر ہے

دریں اثناء کانگریس کے ڈیموکریٹس نے حال ہی میں فوج سے التجا کی ہے کہ وہ پرامن طور پر اقتدار کی منتقلی مدد کریں

بائڈن کو ملک گیر سروے میں ٹرمپ کے خلاف 8 فیصد کی برتری حاصل ہے جو 52 فیصد سے 44 فیصد تک ہے۔ نتائج میں ممکنہ رائے دہندگان کے تازہ ترین ہارورڈ سی اے پی ایس ہیرس سروے کی عکاسی ہوتی ہے جو بائیڈن ٹرمپ سے 54 فیصد سے 46 فیصد پر آگے جارہے ہیں‌۔

ابتدائی ووٹنگ میں 80 ملین سے زیادہ امریکی پہلے ہی رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ لاکھوں امریکی انتخابات کے دن کے درمیان ووٹ ڈالیں گے۔

یہ بھی خبریں‌ آرہی ہیں‌کہ امکان یہی ہےکہ الیکشن کے دن امریکہ میں قتل وغارت کا بڑے پیمانے پراندیشہ ہے

یہ بھی خبریں عام ہورہی ہیں کہ امریکی عوام نے فوج کودرخواست کی ہے کہ وہ الیکشن میں مداخلت کریں اوردھاندلی کوروکیں‌

Leave a reply