وٹامن ڈی کی کمی بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتی ہے یمری جارجیا ٹیک پریڈ کٹو ہیلتھ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے شریانوں میں سے لچک کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وریدیں بھی سکون کی حالت میں نہیں آ پاتیں اس تحقیق میں ماہرین اس نتیجے پر بھی پہنچے کہ امراض قلب کا اہم سبب وٹامن ڈی کی کمی ہو تی ہے دل کے عضلات اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے اپنے افعال ٹھیک طریقے سے ادا نہیں کر پاتے ہیں جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اس تحقیق کے لئے ایسے افراد کا انتخاب کیا گیا جو پہلے سے ہی د ل کر مرض میں مبتلا تھے یا ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے ان افراد کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی واضح طور پر محسوس کی گئی بعد میں ان جو وٹامن ڈی پر مشتمل خوراک فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی مجموعی صحت اور بلڈ پریشر پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہو گیا اسی تحقیق میں 800 سے زیادہ افراد جن کی عمریں پینتالیس سال تھی انھیں منتخب کیا گیا بعد از تحقیق پتہ چلا کہ عمر بڑھنے کے بعد انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہونے لگتی ہے جس کی بنا پر ہی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ماہرین کے مطابق اگر تیس برس کی عمر سے زائد افراد اپنی غذا میں وٹامن ڈی کی مقدار کا خاص خیال رکھیں تو عین ممکن ہے کہ بلڈ پریشر کا نظام معمول کے مطابق رہے اور بلڈ پریشر نارمل رہے اور بلڈ پریشر نارمل رہنے کی صورت میں امراض قلب کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے

وٹامن ڈی کی کمی خاموش قاتل

عائشہ ذوالفقار6 سال قبل