نینا گپتا بالی وڈ کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں. اداکارہ کی حال ہی میںریلیز ہونے والی فلم اونچائی نے اچھا بزنس کیا ہے اور نینا کا اس میںکردار بھی کافی سراہا جا رہا ہے. نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کھلاڑی ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ میں جب ویون رچرڈ سے حاملہ ہوئی تو اس وقت وہ کسی اور سے شادی کر چکے تھے ، میں نے انہیں جب یہ خبر دی تو انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے تم اس کے ساتھ آگے بڑھو ، اداکارہ نے کہا کہ میرے والد پہلے اس چیز کے بہت خلاف تھے لیکن بعد میں وہ میرے اور میری بچی کے سب سے بڑے حامی بن گئے.
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویون رچرڈ سے میں نے کہا کہ اگر آپ یہ بچہ نہیں چاہتے تو میں اس سلسلے کو ختم کر دوں گی تو انہوں نے کہا کہ نہیںنہیں تم اس بچے کو دنیا میں لیکر آئو. مجھے اس وقت سب نے کہا کہ تم اکیلی کیسے اسکو پالو گی یہ سب آسان نہیں ہے نہ ہی تم ویوین سے شادی کر سکتی ہے وہ پہلے سے شادی شدہ بھی ہے. تو میں نے کسی کی نہ سنی اور بچہ دنیا میں لیکر آئی . جوانی بس ایسی ہی ہوتی ہے اس میں کوئی بھی اپنے سے بڑے کی بات نہیں سنتا بس وہ جو کرنا چاہتا ہے کرتا ہے.