وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

0
45

وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آئندہ ماہ 7 اکتوبر کو پاک بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے لیے نیول چیف کی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے پاک بحریہ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا،ایڈمرل ظفر محمود عباسی جی ایچ کیو پہنچنے تو انھیں چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا.
وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرکے اپنی سروس کا آغاز کیا۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔

گزشتہ سال پاکستان بحریہ کے چار رئیر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی، جن میں محمد امجد خان نیازی بھی شامل تھے۔بھارت کے ساتھ حالیہ تناوَ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی جس کے دوران پاکستانی فلیٹ نے اپنی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

اس کے علاوہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سےاعزازی تلوار بھی حاصل کی ہے۔ وہ چیف آف اسٹاف آپریشن سی او ایس او بھی رہے اور اپنی گراں قدر خدمات کے باعث ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور ستارہ بسالت بھی حاصل کیا۔

Leave a reply