ووٹ کو عزت دو بیانیہ ختم،وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا، عطا تارڑ

0
128
Attaullah Tarar

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم رائے ونڈ سے ہو گا ،

عطا تارڑکا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپریل دو ہزار بائیس میں ختم ہو گیا تھا ،پی پی پی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے ، الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملے گی، ادارے مکمل طور پر غیر جانب دار ہیں ، الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے ، چئیرمین پی ٹی آئی والا تجربہ ناکام ہو گیا ، ہم نے ملک کو بحران سے نکالا ،ملک کو معاشی ترقی کے دھارے پر گامزن کیا ،ہم ترقی کے ایجنڈے کو ہی آگے لے کر چلیں گے، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا مطلب یہ تھا کہ ادارہ کسی کی سپورٹ نہ کرے، ادارے کے سربراہ نے اپریل میں خود کہہ دیا کہ ادارہ نیوٹرل ہو چکا ہے، جب ادارہ نیوٹرل ہو گیا تو ووٹ کو عزت کا مطالبہ پورا ہو گیا،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے شاہد خاقان عباسی سے کوئی ایسے اختلافات نہیں، انہوں نے خود کہا کہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے،ان سے بات ہو سکتی ہے،ہمارے رابطے بھی ہیں، ایسے اختلاف نہیں کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں، لوگوں کی اپنی چوائس ہوتی ہے،پروجیکٹ نواز شریف لانچ نہیں ہوا، جب پروجیکٹ عمران خان کو لانچ کیا گیا تھا تو اسوقت کیا ہوا تھا، ڈے ٹوڈے نیب ٹرائل عمران خان کا بھی نہیں چلا، پروجیکٹ عمران خان لانچ کرنے کے لئے نواز شریف کو ناحق سزا دی گئی،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

Leave a reply