مقبوضہ کشمیر: بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، وی پی این سروس بھی بند

سری نگر: مقبوضہ کشمیر: بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، وی پی این سروس بھی بند،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہے جس کے بعد اس نے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ اب وی پی این سروس پر بھی پابندی عائد کردی۔

مقبوضہ وادی میں 6 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کشمیری بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔کشمیری رابطے کے لیے پروکسی سروس ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک ( وی پی این) استعمال کر رہے تھے جس کو بھی قابض بھارتی حکومت نے معطل کردیا ہے۔

بھارتی قابض انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد صارفین کو پکڑا گیا ہے جو وی پی این سروس کی مدد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹا مواد پوسٹ کر رہے تھے اور بھارت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے تاہم مذکورہ صارفین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed.