سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

camel

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کھیت میں اونٹ کے داخل ہونے پر سفاک شخص نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی،پولیس نے مدعی کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سانگھڑ میں اونٹ کھیت میں داخل ہوا تو وڈیرے کے ملازمین نے اونٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا، پھر وڈیرے نے خود تیز دھار آلے کے ساتھ اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں.اونٹ کا مالک سومر بھن اونٹ کی کٹی ہوئی ٹانگ لے کر پریس کلب پہنچ گیا، اس موقع پر اونٹ کےمالک کا کہنا تھا کہ ” ظالم بااثر وڈیرے کے کھیت میں جانے پر وڈیرے نے بے زبان جانور اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ہے،

معاملہ میڈیا پر آیا تو پولیس متحرک ہوئی، مقدمہ درج کیا لیکن وڈیرے کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا،اونٹ مالک کا کہنا ہے کہ "سانگھڑ پولیس نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے منگلی پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے”.

سوشل میڈیا صارفین بھی واقعہ پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ ظلم کی انتہا 😭
سانگھڑ میں اونٹ کھیتوں میں چلا گیا تو ظالم وڈیرے نے کھیتوں میں اونٹ کو پکڑ کر اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی😭اور پھر ہم کہتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب کیوں آتے ہیں

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ”اونٹ ضرور سوچ رہا ہوگا، میری غلطی کیا تھی؟ کھیت میں داخل ہونا، یا جنگل کی بجائے انسانوں کے درمیان رہنا؟“ضلع سانگھڑ گاؤں جمڑائو کے قریب ایک اونٹ کسی کی فصل میں چلا گیا. فصل کے مالک ظالم اور بد بخت انسان نے فصل اجاڑنے پر اونٹ کی ایک ٹانگ کاٹ دی۔

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ پر گورنر سندھ کا نوٹس،دو اونٹ دینے کا اعلان
دوسری جانب گورنر سندھ سامنے آئے ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مبینہ با اثر وڈیرے کے ظلم کاشکار شخص کو 2 اونٹ دینے کااعلان کر دیا اور کہا کہ "کھیت میں داخل ہونے پراونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اسکی روزی بھی چھینی گئی، دورہ حیدرآباد کےدوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا”. گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہدایت کی کہ پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف فراہم کیا جائے.

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ،پانچ ملزمان گرفتار
علاوہ ازیں سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کا وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لے لیا، ایف آئی آر درج کر لی گئی 5 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں، دونوں فریقین (شکایت کنندہ اور مجرم) کے درمیان سمجھوتہ ہوا لیکن انسان ہونے کے باوجود اسے قبول نہیں کیا گیا اور ایف آئی آر درج کی گئی اور ریاست خود شکایت کنندہ ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جانب سے سانگھڑ کے علاقے میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے معاملے کانوٹس لیا گیا ہے اور سخت ایکشن لینے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔زخمی اونٹ کو کراچی بھیجا جائیگا جہاں پر جدید طرز سے علاج کرایا جائیگا۔

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Comments are closed.