وفاقی وزیرداخلہ برگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کا خطاب

ننکانہ صاحب(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
وفاقی وزیرداخلہ برگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے نواحی قصبہ موڑکھنڈا میں مریم ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور ،ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک ،سابقہ ڈی سی نبیل جاویدسمیت کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود۔
عوام سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ترقیاتی کاموں سے ننکانہ صاحب کی عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہیں۔موجودہ حکومت بہترین حکمت عملی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہہ ضلع بھر کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔الحمدللہ حکومت نے کرونا وباءپر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ یہ سب اللہ کی مہربانیاں ہیں۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ سماجی فاصلہ ،ماسک کا استعمال اور ہینڈسینیٹائزر کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں سابقہ سیاستدانوں نے اداروں کو مکمل تباہ کردیا۔میاں صاحب کو کوئی بیماری نہیں وہ انڈیا کی زبان بول رہے ہیں۔پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے۔بعدازاں موڑ کھنڈا روڈ کا افتتاح کیا۔نئے تعمیر ہونے والے ساڑھے آٹھ کلومیٹر روڈپر3کروڑ 23لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔کھیاڑے کلاں تا موڑکھنڈا تک روڈ کو 4مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔

Comments are closed.