وفاق کے بعد اب سندھ حکومت میں بھی اہم تبدیلیاں رونما

وفاق کے بعد اب سندھ حکومت میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکرام دهاريجو سے اینٹی کرپشن، ناصر حسین شاھ سے بلدیات، ہری رام کشوری لال سے خوراک کی وزارت واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ شرجیل میمن، ساجد جوکھیو، ارباب لطف اللہ، فیاض بٹ، اور شفقت شاھ شیرازی کو کابینا میں شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کابینہ میں تبدیلی کی منظوری دیدی، آئندہ چند روز میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔امید ہے کہ آ نے والے وقتوں میں یہ تبدیلیاں موثر ثابت ہوں۔

Comments are closed.