وزیراعظم کو دادو میں فیض محمد دریانی چانڈیو گاؤں میں آگ لگنے کےواقعے کی رپورٹ پیش کر دی گئی-

باغی ٹی وی : جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے ایک کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے-

وزیر اعلیٰ سندھ کا دادو واقعہ پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف

وزیر اعظم نے ابتدائی رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم کرنے کی مکمل تحقیقات کی ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا سانحہ نہ ہو-

انہوں نے کہا کہ غفلت کا پتہ چلنے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی-

دادو آتشزدگی واقعہ: وزیر اعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ…

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ میہڑواقعے میں حکومتی ریسپانس سست ترین تھا سستی برتنے والے حکام کے خلاف کارروائی کی جائیگی، میہڑ واقعے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائیگی، قریبی میونسپل کمیٹی کی فائربریگیڈ خراب تھی –

واضح رہے کہ دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی تھی، مختلف مقامات لگنے والی آگ سے علاقے میں 100 سے زائد گھر جل گئے ہیں چار بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 8 جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے-

پشاور :پولیس چیک پوسٹوں پر حملے،2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جانبحق،1 دہشتگرد ہلاک

Shares: