وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل منظور
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں جس ترمیم تجویز کی گئی ہے اس کے تحت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہوگا۔
ترامیمی قوانین کا اطلاق تینوں سروسز چیفس پر ہوگا۔ آرمی ترمیمی ایکٹ کی منظوری پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں لی جائے گی۔
ترامیمی قوانین کا اطلاق تینوں سروسز چیفس پر ہوگا اور اس معاملے پراتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک پرویز خٹک کو سونپ دیا گیا۔ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آج ہونے والے سیشن میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ہنگامی اجلاس آج ہی وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گی جس میں تمام وزیر اور معاونین خصوصی نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ کابینہ کا آخری اجلاس ایک روز ہی ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔گزشتہ اجلاس میإ غریب عوام کیلئے مزید سہولیات اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ضروریہ کی مد میں 6 ارب کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈینینس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر وزیراعظم نے کہا کہ نیب ترمیمی بل میں اپوزیشن کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے نیب قوانین میں ترامیم تجویز کی ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے اختیارات کم کر کے ادارے کو مضبوط بنایا جائے۔







