وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی

آئینی ترامیم کا مسودہ اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
pm shehbaz

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔

باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا، پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارک ہو، کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا معیشت کے استحکام کے بعد آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے ایک سنگ میل عبور ہوا، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔

آئینی ترامیم کا مسودہ اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا-

26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ‏آئینی ترمیم آج پارلیمنٹ میں پیش ہونے جا رہی ہے ، یہ وہی مسودہ ہے، جو پارلیمانی کمیٹی نے پیش کیا،آئینی ترمیم کا مسودہ 26نکاتی ہے ، اسی مسودے پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے کرایا گیا تھا ،سید خورشید شاہ صاحب نے تحمل سے عمل جاری رکھا، بلاول بھٹو نے کاوش اور کوششیں کیں –

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے تسلسل میں میٹنگز رکھیں ،آج کابینہ نے مسودے کی منظوری دی ہے،جے یو آئی نے آئین میں 5نکات کی تجویز د ی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس کی ٹائم لائین کو ایک سال کرنے کی تجویز ہے، خصوصی کمیٹی کی پاس کی گئیں تمام ترامیم ڈرافٹ کا حصہ ہیں-

آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

Comments are closed.