وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایس ای سی پی کی انتظامیہ کی ملاقات

0
58
ishaq dar

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایس ای سی پی کی انتظامیہ کی ملاقات.

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعہ کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )کی انتظامیہ نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان، عاکف سعید کمشنر ایس ای سی پی، سعدیہ خان کمشنر ایس ای سی پی، عبدالرحمن وڑائچ کمشنر ایس ای سی پی، عبدالرحمن وڑائچ کمشنر ایس ای سی پی، مجتبیٰ اے لودھی کمشنر ایس ای سی پی اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایس ای سی پی کے نئے تعینات کمشنرز کو مبارکباد دی اور پاکستان کی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے کارپوریٹ سیکٹر، کیپٹل مارکیٹ، انشورنس اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے ریگولیٹر کے طور پر ایس ای سی پی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے متعدد ضابطہ کار اقدامات اٹھا کر پاکستان میں مالیاتی اور اقتصادی ترقی میں معاون کے طور پر ایس ای سی پی کے کام کو بھی سراہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
ایس ای سی پی کو تعاون فراہم کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ ملک میں اعلیٰ اقتصادی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے حصول کے لئے تمام شعبوں میں مستقل، شفاف اور مرکوز ریگولیٹری نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے پوری توجہ اور جوش کے ساتھ کام کرے۔ چیئرمین اور ایس ای سی پی کمشنرز نے وفاقی وزیر خزانہ کو نظامی مسائل کو کم کرنے اور انورٹرز کا اعتماد بڑھانے کے لئے کئے جانے والے مختلف ریگولیٹری اقدامات سے آگاہ کیا اور ان کی مکمل حمایت اور تعاون کو مزید یقینی بنایا۔

Leave a reply