واہ کینٹ میں ڈاکؤں کا راج۔
تھانہ واہ کینٹ چوکی نمبر 4 کے علاقہ میں جی ٹی روڈ بلاک کرکے سرعام ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔ پولیس نے ڈکیتیوں کی مبینہ طور پر ڈکیتی کی وارداتیں کو چھپانے کی کوشش کی۔ ڈاکووں کی کاروائی کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس میں ڈاکووں نے جی ٹی روڈ کوئی کئی گھنٹے بند رکھا اور اطمینان سے واردات کرکے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ بروقت اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے مبینہ طور پر سستی کا مظاہرہ کیا اور تاحال پولیس ڈاکووں کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کی کاکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ فوٹیج میں ڈاکووں کو سرعام شہریوں کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کار میں سوار شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ سے کار میں سوار تین شہری شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکووں کو گاڑی پر فائرنگ کرتے اور سرعام فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ علاقہ ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ او نے واقعات پر آنکھیں بند کرلی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جی روڈ بلاک کر کے سرعام ڈکیتیوں کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ لب ٹھٹو کے علاقہ میں جی روڈ پر واقعہ آرڈینس فیکٹری کے قریب ایسے واقعات پولیس کی ناقص کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے لب ٹھٹو کے علاقے میں ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ شکایات کے باوجود چوکی انچارج سب انسپکٹر شفاقت کے کان پر جوں تک نہی رینگی۔ گزشتہ 6 ماہ سے ڈاکووں کئی گھروں کا صفایا کر کے چلتے بنے ہیں۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دی گئی تھی پولیس سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اب نوبت اس نہج تک پہنچ گئی ہے کہ ڈاکووں سرعام جی روڈ بلاک کر کےلوٹ رہے ہیں۔ ڈاکووں ناصرف مال بلکہ اب جان کے درپے ہیں۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی سے درخواست کی ہے کہ فلفور نوٹس نا لیا تو جی ٹی روڈ پر احتجاج اور دھرنا دیں گئے۔ چوکی انچارج کر فلفور معطل کر کے واقعات کی انکوائری کروانے کا مطابہ بھی سامن آیا ہے۔