ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد آئزہ خان کو دیکھنے کے لئے ان کے مداح بے چین رہتے ہیں جبکہ وہاج علی کا حال ہی میں ڈرامہ تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا اختتام پذیر ہوا ہے دونوں ڈراموں میں‌ان کو بہت سراہا گیا. وہاج علی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا پسندیدہ فنکار بہت جلد آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں ، میں نظر آئیگا. ڈرامہ سیریل میں کا فرسٹ لک جاری کر دیا گیا ہے. جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں.

”وہاج علی اور آئزہ خان ایک ساتھ پہلی بار سکرین شئیر کررہے ہیں”. اس ڈرامے کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں جبکہ اس ڈرامے کو زنجبیل عاصم نے لکھا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میرے پاس تم ہو کی طرح اس ڈرامے میں بھی عائزہ خان منفی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ جلد ہی عائزہ خان ایک اور میگا ڈرامے جان جہاں میں دکھائی دیں گی جس کی ہدایت قاسم علی مرید دے رہے ہیں جبکہ اس کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شہنواز پروڈیوس کررہی ہیں۔ اس ڈرامے میں عائزہ خان پیارے افضل کے 10 برس بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی۔تاہم آئزہ کو ان کے مداح وہاج علی کے ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں.

شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

Shares: