پاکستانی ڈرامے ہر دور میں بھارت میں مقبول رہےہیں‌، ہماری فلمیں بھی ایک وقت میں بھارت میں مقبول رہیں، لیکن ڈرامہ تو آج تک مقبول ہے.آج کے ڈرامے سے تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے وہاج علی کی شہرت بھارت جا پہنچی ہے. وہاں ان کے دیوانوں کی تعداد ایسے ہی ہے جیسے کہ یہ چھوٹی سکرین کے فواد خان ہوں. وہاج علی کی ایک بھارتی مداح، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر منیشا مرودیا براجاپاتی عرف منو نے وہاج کا اسکیچ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ میں اداکار کو ٹیگ بھی کیا۔ وہاج علی نے اپنی اس مداح کو جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا. مرودیا نے لکھا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور بھارت میں آپ کے مداحوں کی تعداد دن بہ

دن بڑھتی جا رہی ہے ، میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کے آنے والے تمام ڈرامے اور فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوں. آپ کو بھارت میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ لوگ یہاں آپ کےڈرامے نہایت شوق سے دیکھ رہے ہیں. یاد رہے کہ وہاج علی کا ڈرامہ تیرے بن میں ان کو بہت پسند کیا گیا ہے اور مجھے پیار ہوا تھا بھی زیر بحث ہے یوں‌وہاج علی اس وقت اپنے ان دو ڈراموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں.

Shares: