ان دنوں ڈرامہ سیریل "میں” آن ائیر ہے، اس ڈرامے کے مرکزی کردار وہاج علی، آئزہ خان اور اذیکا ڈینیل نبھا رہے ہیں۔ وہاج علی اور اذیکا ایک دوسرے کو پسندکرتے ہیں جبکہ آئزہ خان ایک بگڑی ہوئی لڑکی ہیں جو سمجھتی ہے کہ اس سے بڑھ کر اور اس سے آگے کوئی نہیں ہے۔ وہ ایک شادی کرتی ہیں لیکن انہی حرکتوں کی وجہ سے وہ شادی ناکام ہوجاتی ہے ۔ اس کے بعد دوسری شادی کرنے کا پلان کرتی ہیں ، اور کہتی ہیں کہ اس بار مجھے طلاق نہیں ہوگی ، آئزہ کا والد وہاج کے والد کا بزنس پارٹنر ہوتا ہے وہ وہاج کے والد سے کہتا ہے کہ آئزہ اور وہاج کی شادی کردیں۔ وہاج نہیں مانتا کیونکہ وہ اذیکا کو پسند کرتا ہے۔ یوں ڈرامہ کی کہانی تین لوگوں کے گرد گھوم رہی ہے۔ تاہم وہاج علی اور اذیکا کی جوڑی کو پسند نہیں کیا جا رہا ، کیونکہ دونوں کی کیمسٹری زیرو لگ رہی ہے،
”دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سج ہی نہیں رہے” ، بیزار معلوم ہوتے ہیں، دونوں ہی ایک دوسرے سے ایسے ملتے ہیں جیسے ایک دوسرے پر احسان کررہے ہوں ۔یوں دونوں ایک ساتھ شائقین کو بالکل بھی اچھے نہیں لگ رہے۔ یاد رہے کہ اذیکا ڈینیل کافی عرصہ کے بعد کسی ڈرامہ میں نظر آئی ہیں۔