چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی برسی کے موقع پر نغمہ بیگم نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ وحید مراد کے ساتھ میں نے فلم مستانہ ماہی میں بطور ہیروئین کام کیا ، وہ نہایت ہی پروفیشنل تھے ، مغرور وہ بالکل نہیں تھے جن کے ساتھ فرینکنس نہیں ہوتی تھی ان کے ساتھ بس زیادہ گھلتے ملتے نہیں تھے . وہ اپنے آپ میں رہتے تھے اگر تو اسکی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ گھر میں زرا لاڈلے تھے .نغمہ بیگم نے کہا کہ وحید مراد تو ہاتھ بھی ہلاتے تھے تو ان کا ہاتھ ہلانا بھی مشہور ہو جاتا تھا. لڑکیاں ان کی دیوانی تھیں .انہوں نے فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا. انہوں نے کہا کہ میری ان کی آخری فلم تھی پیاری اس میں ، میں اور وحید مراد نیگیٹیو کردار کررہے تھے میں اس میں ایسی ماں دکھائی گئی تھی

جو بیٹے کو اکساتی ہے. وحید مراد کا جب انتقال ہوا تو میں ان کو لاہور والے گھر دیکھنے کےلئے گئی تھی لیکن ان کو کولڈ سٹور میں رکھا ہوا تھا کیونکہ ان کے بیوی بچے امریکہ میں تھے ، جب ان کا جنازہ اٹھایا گیا تھا تو میں لیٹ پہنچنے کے باعث ان کا چہرہ نہ دیکھ سکی. وحید مراد کا انداز آج بھی مقبول ہے.

Shares: