ارچنا پُورن سنگھ کس اداکارہ کو دیکھ کر رو پڑیں

ہندوستان میں کپل شرما کا کامیڈی شو بہت مشہور ہے اس شو کو پاکستان میں بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے.اس شو میں جہاں کپل شرما مختلف مہمانوں کو بلا کر ان سے کھٹی میٹھی باتیں کرتے ہیں وہیں اداکارہ ارچنا پورن سنگھ جج کے فرائض انجام دیتی ہیں. ارچناکا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ رو رہی ہیں ، کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارچنا پورن سنگھ ماضی کی اداکارہ وحیدہ رحمان سے گلے مل کر رو رہی ہیں اور روتے ہوئے وہ کہہ رہی ہیں کہ آپ کو میں بچپن سے دیکھ رہی ہوں اور دیکھتے ہوئے ہی بڑی ہوئی ہوں، آپ نے تین سے زیادہ دہائیوں تک بالی وڈ انڈسٹری پر راج کیا ہے. اور میرے لئے نہایت ہی عزت افزائی کی بات ہے کہ میں جس شو میں ہوں وہاں آپ بطور مہمان

شریک ہوئی ہیں‌.آپ کی موجودگی میں آج مجھ سے تو شاید جج کی کرسی پر بیٹھا ہی نہیں جائیگا. آپ کو دیکھ کر میری کیا فیلنگز ہیں ان کو لفظوں میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے. میں کبھی اس طرح سے جذباتی نہیں ہوئی جس طرح سے آج ہو رہی ہوں. شاید یہ میری زندگی کا قابل فخر لمحہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ایکسٹیج پر کھڑی ہوں.

Comments are closed.