واہگلہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ، شہریوں کے لیے خوشی کی خبر آگئی
باغی ٹی وی :لاہور،واہگہ بارڈرپرپرچم اتارنےکی تقریب بحال،پریڈمیں شہریوں کوآنےکی اجازت دے دی گئی .ایک سال سے واہگہ بارڈ رپر پرچم اتارنےکی تقریب میں شہری شریک نہیں ہوتےتھے.کوروناوائرس کے باعث پریڈ دیکھنے کیلئے شہریوں کوآنےکی اجازت نہیں تھی،
بھارت کی جانب سےتاحال اپنےشہریوں کوتقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ملی. کیونکہ بھارت میںابھی تک کورونا کی صورت حال کافی گھمبیر ہے .
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 84332 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ اسی عرصہ کے دوران 4002 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 29359155 ہوگئی ہے جبکہ کورونا ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے،
جو 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 367081 پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 121311 ہے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 27911384 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1080690 ہے۔