نگراں وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہاہے کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے کا واحد حل توانائی نرخوں میں کمی ہے صنعتوں کو بچانے کے لیے انرجی کے نرخ 9 سینٹ کرنا ہوں گے.
ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ صنعتیں گھریلو اور دیگر صارفین کو بجلی پر سبسڈی دے رہی ہیں دیگر صارفین کا بوجھ کراس سبسڈی کے ذریعے صنعتوں پر ڈالا گیا ہے صنعتیں برآمدات کے ذریعے لاکھوں روزگار فراہم کر رہی ہیں فیصلہ کرنا ہوگا صنعتیں چلانا ہیں یا دیگر صارفین کو سبسڈی فراہم کرنا ہے ؟ گھریلو صارفین کو 500 روپے ماہانہ سبسڈی دے دیں یا 35 ہزار روپے کی نوکری ؟ کیا ہمیں ایکسپورٹ بڑھا کر قرضے ادا کرنے ہیں ؟ کیا ہمیں درآمدات کے لیے بیرونی قرضہ لینا ہے ؟ اگلی حکومت کو یہ بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے پاکستان میں توانائی کے نرخ علاقائی ممالک سے کہیں زیادہ ہیں مہنگی انرجی کے ذریعے صنعتیں بند ہوں گی صنعتوں کی بندش سے برآمدات میں اضافہ نا ممکن ہے ملکی مینوفیکچرنگ کو مقابلے کے قابل بنانا ہوگا چین ، افریقہ ، جی سی سی ، برطانیہ اور امریکہ کی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کو قابل فروخت بنانا پڑے گا100 ارب ڈالرز کی برآمدات کے لیے بنیادی فیصلے کرنا ضروری ہے،
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد
کون بنے گا وزیراعظم؟ شہباز شریف،عمر ایوب کے کاغذات جمع
محمود اچکزئی کو نامزد کر کے عمران خان نے زبردست پیغام دیا ،علی محمد خان
انتخابی دھاندلی، پی ٹی آئی کا احتجاج،کئی رہنما ،کارکنان گرفتار
محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ
صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب
پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چار چار جماعتوں کی منکوحہ رہی،خواجہ آصف