والد نے کہا تھا تم اداکاری کر ہی نہیں سکتے کاشف محمود

چھوٹی سکرین کے اداکار کاشف محمود جو میزبان بھی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد نے ان سے کہا تھا کہ تم کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے کیونکہ اداکاری تمہارے بس کی بات نہیں .انہوں نے کہا کہ میرے والد کو پورا یقین تھا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا بلکہ وہ کہا کرتے تھے کہ تمہیں اداکاری کرنی نہیں آنی اور ہمارا ہر طرف سے مذاق اڑایا جائیگا. کاشف محمود نے مزید بتایا کہ جب انہوں‌نے اداکاری شروع کی تو لوگوں‌کی داد ملی اور کام بھی دھڑا دھڑ ملنے لگا تو میرے والد کا نظریہ تبدیل ہوگیا بلکہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ میری اداکاری کے معترف ہو گئے. کاشف محمود نے کہا میرے والد میرا حوصلہ نہیں توڑنا چاہتے تھے اس لئے منع کررہے تھے کہ میں اداکاری نہ

کروں ان کولگتا تھا میں اداکاری نہیں کر سکتا. وہ مجھے ایک اچھے مقام پر دیکھنا چاہتے تھے اور میں آج جس مقام پر ہوں یقینا میرے والد مجھے اسی مقام پر دیکھنا چاہتے تھے. یاد رہے کہ کاشف محمود نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی بڑے پراجیکٹس میں سینئرزاداکاروں کے ساتھ کام کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فنکاروں کی بھیٹر میں اپنی پہچان بنا لی. کاشف محمود جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے میزبان بھی ہیں. کاشف محمود پی ٹی آئی کے بہت بڑے سپورٹر ہیں سوشل میڈیا پر وہ ہر دوسرے لمحے عمران خان کی حمایت کرتے نظر آرتے ہیں.

Comments are closed.