والدہ خیریت سے ہیں،غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں صاحبزادی روبینہ اشرف

0
103

عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی منا طارق نے سوشل میڈیا پیغام میں والدہ کی صحت کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ صحت یاب ہو رہی ہیں براہ کرم غلط ا فواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی صاحبزادی منا طارق نے اپنی اسٹوری میں سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ براہ کرم میری والدہ کی صحت کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں، وہ خیریت سے ہیں۔

منا طارق نے صارفین سے والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے معروف اداکارہ روبینہ اشرف کے کورونا کا شکار ہونے کی خخبریں گردش میں تھیں جن کی بعد میں اداکار نے تصدیق کی تھی کہ وہ وبائی مرض کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں گردش میں تھیں کہ بیماری کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا اور اب آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کا خاندان عوام سے دعاؤں کی درخواست کررہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اورمیزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے جاری اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ روبینہ اشرف صاحبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں

عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ روبینہ اشرف صاحبہ کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں-

روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت

ہمایوں سعید کی کورونا وائرس کا شکار سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

Leave a reply