لاہور: ہیپاٹائٹس سے آگاہی کی مہم کا لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے آغاز ہوگیا اس سلسلے میںآج میو ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا، اس واک میںمیو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگرعملے کی بڑی تعداد کی شرکت۔
ہیپاٹائٹس سے آگاہی کی مہم کے سلسلے میں یہ واک میو ہسپتال میں واک گھڑی وارڈ سے شروع ہوئی اس موقع پر شرکا نے ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے حوالےسے بینرز اٹھا رکھے تھے، واک میں وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سی ای او میو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسد اسلم، پروفیسرڈاکٹرارشاد حسین، ڈاکٹر سلمان کاظمی سمیت ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈیکس اور ہسپتال کےعملے نے شرکت کی۔
اس موقع پرپروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اور عوام میں مکمل آگاہی بہت ضروری ہے۔ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہےکہ وہ ہیپاٹائٹس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ا قد امات اٹھائے