اسلام آباد :پچھلی حکومتوں نے پی ٹی وی کا بیڑہ غرق کیا ، بی بی سی اورٹی آرٹی کی طرز پربنانا چاہتے ہیں ،وزیراعظم نے بہت بڑی بات کہہ دی ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عزم کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ پی ٹی وی کو ایک معیاری ادارے کے طورپردیکھنا چاہتے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں‌نے پی ٹی وی کا بیڑہ غرق کردیا تھا، سیاستی اورذاتی پسند اورناپسند کی بنیاد پربھرتیاں ہوتی تھیں ، لیکن اب ایسا نہین ہوگا وہ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ٹیلی ویژن بھی بی بی سی اورٹی آرٹی کے ہم پلہ بن جائے

پی ٹی وی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری پناما میں میرے وکیل بعد میں بنے وہ گزشتہ50 سال سے پی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور ان سے زیادہ اس ادارے کو شاید ہی کوئی سمجھتا ہو۔ ہماری درخواست پر انہوں نے یہ ذمے داری قبول کی ہے۔ یہ ایگزیکٹیو نہیں ہیں بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ جو پالیسی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حکومت کا مؤقف سامنے آنا چاہیے لیکن اس کی ساکھ بھی بی بی سی اور ٹی آر ٹی کی طرح بنانے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی وی پر حزب اختلاف کو وقت ملنا چاہیے۔

Shares: