واقعہ کربلا کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید تھا امام حسین رضی اللہ عنہ ہیں : مصطفی کمال

0
34

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ واقعہ کربلا کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید تھا امام حسین رضی اللہ عنہ ہیں۔ حق کی خاطر سب کچھ لٹا دینے کا نام خانوادہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ناتواں ہونے کے باوجود ظلم کے سامنے حق پر کھڑے رہنا درس کربلا ہے۔ ہمیں اہل بیت علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرنا ہے۔
ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا نا صرف ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے بلکہ ظالم کو مضبوط کرنا ہے، مرنا تو سب نے ہے، دنیا بھر کے قبرستان ایسے لوگوں سے بھرنے پڑے ہیں جو ظلم کیخلاف اس لیے آواز بلند نہیں کرتے تھے کہ وہ زندہ بچ جائیں گے۔ کرہ ارض پر جب کوئی حکمران تکبر میں غرق ہوکر ظلم کرتا ہے تب تب درس حسینی رضی اللہ عنہ یاد رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے .
سندھ کی یزیدی حکومت نے شہر کراچی کے ڈھائی کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی بند کیا ہوا۔ پاک سر زمین پارٹی یوم عاشور کے بعد پیپلز پارٹی کی یزیدی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرئے گی جو پینے کے پانی کیلئے بھی انسانوں کو ترسا رہے ہیں۔ اب ہر فرد کو ظالموں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کرنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل اور مرکزی شعبہ جات کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ یوم عاشور کے بعد ظالموں کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہونگے اور گولی چلی تو اپنے سینے پیش کریں گے۔

Leave a reply