وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل اور مشہور ٹی وی اینکرو صحافی غریدہ فاروقی کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر نوک جھوک دیکھی گئی ہے، غریدہ فاروقی نے پاکپتن میں بابا فرید مسعود گنج شکر کے عرس کے موقع پر پولیس کے زائرین پر تشدد کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پولیس آفیسر کو ایک بزرگ آدمی کو لائن توڑنے پر دھکا دیتے دیکھا جا سکتا ہے،
اس پر غریدہ فاروقی نے لکھا”کیا یہ ویڈیو نئی ہے؟ تو پھر دیکھیے ابھی چٹکیوں میں سوشل میڈیا کی پنجاب حکومت کیسے اس کا نوٹس لے گی اور معطلی ہو گی” جس پر ڈاکٹر شہباز گل نے غریدہ فاروقی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "مجھے پتہ ہے بہت سارے لوگوں کے کئے یہ بات نئی ہے کہ موجودہ حکومت میں جو کام چٹکیوں میں ہوتے ہیں جو سابقہ دور میں آگے پیچھے دوڑنے چٹکیاں کاٹنے کے باوجود نہیں ہوتے تھے۔ 15 منٹ کہ اندر ایکشن ہوا اور ان کے خلاف کاروائی کی گئ۔ جی یہ درست کہا یہ سوشل میڈیا والی حکومت ہے لفافے والی نہیں”
معاملہ یہیں رکا نہیں بلکہ ٹویٹس کی گولہ باری دونوں طرف سے خوب جاری ہے،
شہباز گل اور غریدہ فاروقی کے درمیان لفظی نوک جھوک

Latest from لاہور

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی
گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل، پولیس آرڈر

لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری
واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا) لاہور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹیوب ویلز کے

کم عمری شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج
لاہور: 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہزادہ عدنان نامی شہری نے

بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں،ایسا معاشرہ

عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان
وزارت ریلوے نے عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو