پرویز الٰہی کورہا کرنے،کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

آپ ہائیکورٹ کو نیچا دیکھانے کی کوشش کررہے ہیں یہ ادارہ آئین کیلئے بنا ہے
pmlq

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،

عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ آپ کی عزت انہی عدالتوں سے ہے آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں کئی بار پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تونہ کرے پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہم پرویزالٰہی کوپیش کرنے کیلئے تیار ہیں اگرعدالت تمام ذمہ داری خود لیتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ آپ ہائیکورٹ کو نیچا دیکھانے کی کوشش کررہے ہیں یہ ادارہ آئین کیلئے بنا ہے اور آپ آئین کا مذاق اُڑا رہے ہیں ،عدالت نے ایک گھنٹے میں پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

دوبارہ سماعت ہوئی تو نیب حکام نے پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی کیس میں چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیا جائے،

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں ، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی میں ابھی پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہا ہوں

رہائی کے فیصلہ کے بعد پرویز الٰہی کا عدالت میں مختصر میڈیا ٹاک میں بڑا اعلان
عدالتی فیصلہ کے بعد پرویز الٰہی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں پر عزم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، ن کی قیادت ملک کا بیڑا غرق کر کے لندن بھاگ گئی ہے عوام کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی کی ہے اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے کہ الیکشن کروائیں اس وقت ملک کی کوئی صورتحال نہیں ہے فوری الیکشن کروائے جائیں

نیب نے پرویز الہی کے رہائی کے حکم کے بعد دوبارہ گرفتار کرنے سے انکار کر دیا، پولیس اہلکار پرویز الہی کو گرفتار کرنے کیلئے نیب اہلکاروں کی منت سماجت کرتے رہے ،نیب آفیسر نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی بات ماننے سے انکار کردیا ،اس دوران پولیس اور نیب اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی ہو گئی،نیب آفیسر نے کہاکہ پولیس کی وجہ سے گالیاں ہم نہیں سن سکتے، نیب آفیسر کے حکم پر تمام افسران اور اہلکار لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے

لطیف کھوسہ کی پرویز الٰہی سے ملاقات،گرفتاری کا نیا منصوبہ بھی تیار
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے ،کمرہ عدالت میں لطیف کھوسہ اور پرویز الہی کی ملاقات ہوئی، دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتارکرنے کا پلان بھی سامنے آ گیا، اینٹی کرپشن کے اعلی حکام عدالت کے باہر موجود ہیں،ڈی آئی جی آپریشن ایس ایس پی آپریشن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود ہیں، عدالت سے باہر آنے پر چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، صحافیوں نے جب حکام اینٹی کرپشن سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ پرویز الہی کو نہیں بلکہ ایک پیشی کیلئے عدالت آئے ہیں،

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ،عدالت نے پرویز الہی کو نیب اور کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے گرفتار کرنے سے روک دیا، تحریری حکمنامہ میں عدالت نے کہا کہ کوئی اتھارٹی ،ایجنسی اور آفس درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے ،پرویز الہی کو نظر بندی کے قانون کے تحت بھی حراست میں نہ لیا جائے ،عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی

پرویز الٰہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ،پرویز الٰہی کی درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر فریق ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی ۔نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹی گیشن میں غیرقانونی طور پر اپ گریڈ کیا۔نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے۔عدالت پرویز الٰہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Comments are closed.