وسیم خان کا قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ، نئے ٹیلنٹ سے کیں گر کی باتیں
باغی ٹی وی : باغی ٹی وی:: چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا. قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا. چیف ایگزیکٹو وسیم نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے آڈیٹوریم میں کوچز اور کھلاڑیوں کو لیکچربھی دیا
وسیم خان کاکہنا تھا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں فرسٹ کلاس سہولیات ہیں . نوجوان کرکٹرز کو ایسی ہی ہائی کلاس سہولیات ملنی چاہئیں.
تعلیم کو ساتھ منسلک کرنا بھی قابل ستائش ہے لاہور قلندرز کی منجمنٹ کرکٹ کے لئے بہت اچھا کام کر رہی ہے. مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے جو اسپورٹ کر سکتے کریں گے. پی سی بی کا اپنا بھی ہائی پرفارمنس سنٹر ہے لیکن ہمارا آپس میں مقابلہ نہیں
ہم قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر سے سیکھیں گے کہ وہ کیسے اپنے پروگرام چلا رہے ہیں . لاہور ہم قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی پریکٹسز ضرور شئیر کریں گے
پی سی بی اور #PSL6 فرنچائز @lahoreqalandars ایک پچ پر ۔ سی ای او @atifnaeemrana پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو بولنگ کر کے ان کی کھیل میں بھی صلاحیتیوں کا اندازہ لگا رہے ہیں #Cricket @QalandarsHPC pic.twitter.com/e29kvyK8hl
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) February 14, 2021
کوویڈ 19 کی وجہ سے پی ایس ایل کی تیاریوں میں مسائل رہے ہیں. خوش آئند بات یہ ہے کہ این سی او سی نے 20 فیصد کراؤڈ کی اجازت دی . اس مرتبہ بھی پی ایس ایل سے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو ملک کی نمائندگی کریں گے . نوجوان کرکٹرز کو غیر ملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا
لاہور پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے کوئی ایشو نہیں. ترانے کے حوالے سے ہر کسی کی اپنی رائے ہے. ہمارا فوکس پاکستان کرکٹ کے بڑے ایشوز پر ہے . مجھےترانہ پسند ہے جتنا سنیں گےاتنااچھا لگنے لگے گا . میچز شروع ہونے دیں بحث سے فوکس کرکٹ پر چلا جائے گا