واشنگٹن: پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا-
باغی ٹی وی : ریفرنس میں لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید، میجر جنرل امجد حنیف شہید، برگیڈئیر محمد خالد شہید، میجر سعید احمد شہید، میجر محمد طلعت منان شہید اور نائیک مدثر فیاض شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا-
شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا
سفیر پاکستان مسعود خان نے لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید اوردیگر شہداء کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک فوج کی تاریخ وطن کے لئے گرانقدر قربانیوں سے عبارت ہے پاک فوج کے افسران اورجوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، ملک وقوم کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے-
سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں کی بدولت قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے سفیر پاکستان نے کہا کہ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنے جذبہ حب الوطنی اور شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک و قوم کو سرخرو کیا۔ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ داخلی طور پر بھی کسی بھی قدرتی آفت یا دیگر کسی خطرے سے نمٹنے میں پاک فوج کے سپاہی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کردار سے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ پاک فوج میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے انہوں نے ہر سطح پر اپنی خداداد صلاحیتوں اور قابلیت کا لوہا منوایا۔
وزیرِاعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت
سفیر پاکستان نے کہا کہ وہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید کو ذاتی طور پر جانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں بطور ڈیفنس اتاشی فرائض سرانجام دیتے ہوئے ان کے ساتھ قریبی جان پہچان اور تعلق کے بعد ان کی ملاقات بطورکمانڈر سدرن کمانڈ اور سٹاف کالج کائٹہ میں ہوئی۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید ایک زیرک اور مدبر جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نہایت انسان دوست اور ہمدرد دل رکھنے والے نفیس انسان تھے جو مصیبت یافتہ افراد کی ہر ممکن طریقے سے مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہید جنرل واشنگٹن میں بھی ہر دلعزیز تھے اور ان کی شہادت پر امریکی محکمہ دفاع اور دفترِ خارجہ کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
سفیر پاکستان نے دیگر شہدا کو بھی والہانہ خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے موجودہ ڈیفنس اتاشی برگیڈئیر نعمان منظور اعوان نے لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید اور دیگر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کے لئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا ء کی قربانیوں کی بدولت ہمارا سر فخرسے بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن اور قوم کی خدمت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا ہمارے لیے ایک سعادت اور پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی درخشاں روایت ہے۔
سپہ سالار پاکستان کا ایک اور اعزاز، یو اے ای میں آرمی چیف کو دیا گیا ایوارڈ
برگیڈئیر نعمان منظور نے کہا کہ جنرل سرفراز شہید نے اپنی فوجی زندگی کا بیشتر حصہ اپنے افسران اور جوانوں کے ہمراہ عملی میدان میں گزارہ۔ وہ مختلف کمان، تربیتی اورمنصوبہ ساز عہدوں پر فائض رہے۔ان کی عسکری صلاحیتیوں کی بدولت انہیں یہ نمایاں اعزاز حاصل تھا کہ وہ بری فوج کی درجہ اول کی تینوں درسگاہوں میں بطور استاد تعینات رہے۔
انہوں نے انفنٹری سکول کوئٹہ، سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں افواجِ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کو درس دیا۔
انہوں نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کا بطور خاص ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہیدوں نے وطن کے سرسبزوشاداب پودے کی آبیاری کی ہے جو اب ایک مضبوط اور تناور درخت بن چکا ہے۔ وطن عزیز کے لئے ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کی داستانیں اور فہرست بہت طویل ہے۔ افواج پاکستان کا ہر سپاہی ملک وقوم کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے انتہائی پرعزم اور پرجوش ہے۔
سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نوید بخاری کی جانب سے شہداء کے لئے تعزیتی ریفرنس پڑھا گیاپاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کو تعزیتی پیغام بھی ارسال کیا گیا اور شہداء کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی-








