منظور وسان کی شیخ رشید، فواد چودھری سے متعلق پیشگوئی

0
37
manwassan

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظور وسان نے شیخ رشید، فوادچودھری سے متعلق پیشگوئی کی ہے

منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں ان کو پتا ہے کہ اب مستقبل پی پی پی اور بلاول بھٹو کا ہے، شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے،گرفتاری سے بچنے کے لئے بیماری کا کوئی بھانہ بناکر ہاسپٹیلائز ہونگے،فواد چودھری پرانہ جیالہ ہے وہ واپس اپنی پرانی پارٹی پی پی پی میں ہی آئیگا، فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہیگا، اب معافی کا وقت گزر گیا، عمران خان کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں،پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ اور نئی جماعتیں وجود میں آتے دیکھ رہا ہوں.

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی ہوئی ، جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں ،کارکنان کو گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما گرفتاری کے بعد جیلوں سے رہا ہوتے ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، فواد چودھری تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں، اسد عمر نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے،اور بھی دیگر رہنما، ٹکٹ ہولڈر، سابق اراکین اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں،ایسے میں تحریک انصاف چھوڑنے والے کس پارٹی میں جائیں گے کچھ نہیں کہا جا سکتا، جہانگیر ترین متحرک ہیں، ن لیگ نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے لوٹوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے،ق لیگ بھی متحرک ہے،

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

Leave a reply