ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیزکیا جائے این سی او سی

0
34

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ہے، تمام صوبائی چیف سکریٹریزنے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہے، فورم نے کووڈ کیسزمیں اضافے پہ تشویش کا اظہار کیا ہے، مختلف سیکٹرزمیں ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا ہے.
تمام صوبوں کوایس او پیز پرعمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کو تیزکرنے کے لئیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے، عید الاضحی کے سلسلے میں جاری کی گئی ایس او پیز پرخصوصی عمل درآمد کے احکامات دئیے گئے ہیں، افغانستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظرمغربی سرحد کو ۱۷ جون ۲۰۲۱ سے بند کیا گیا تھا، اس بندش کے دوران صرف دونوں اطراف پھنسے ہوئے پاکستانی اورافغانی شہریوں کے علاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسزکے مریضوں اورطلباء کوخصوصی رعایت حاصل ہے، افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لئیے چمن اورطورخم بارڈر پہ خصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں، وہ پاکستانی افراد جن کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ۱۰ دن کے لئیے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا، جن افراد کو ویکسین نہیں لگی یا صرف ایک خوراک دی گئی ہے انکو بہر صورت دس دن کے لئیے اپنے متعلقہ صوبے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا،
انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسسزاورافغانی طلبا کے لئیے پہلے سے جاری کی گئی ہدایات نافذ العمل رہیں گی.

Leave a reply