وزن کم کرنے میں مدد دینے والی چند غذائیں

وزن کم کرنا اب مشکل نہیں بلکہ یہ آپ کے ہاتھ میں ہے اگر آپ ذرا سی توجہ اپنے آپ پر دیں تو آپ کے وزن میں باآسانی کمی آ سکتی ہے اس کے لئے آپ سب سے پہے آپ اپنی غذا پر توجہ دیں درج ذیل غذا اگر آپ اپنی روٹین میں شامل کرتےہیں تو آپ کے وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد کرتے ہیں
دہی: اگر آپ ناشتے میں دہی کا استعمال کرتے ہیں تو دہی پروٹین سے بھر پور ہوتا ہے اس کے علاوہ کیلشیئم اور وٹامن ڈی بھی بہترین مقدار میں دہی میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اس کے علاوہ دہی پرووائٹی ہے یعنی دہی میں وہ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو آپ کے جسم کے لئے بہت بہترین ہیں اور آپ کے جسم کی اچھی صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں جو شکص بھی روزانہ ناشتے میں دہی کا استعمال کرے گا اس کا ہاضمہ بہترین رہے گا وہ جو کچھ بھی کھائے گا اس کا معدہ صحیح طریقے سے ہضم کر پائے گا اگر آپ دہی کو اپنے ناشتے میں شامل کرتے ہیں تو جہاں آپ کو بہت سارے فوائد اور پروٹینز ملتی ہیں کیلشہیم وٹامن‌ڈی بھی مل رہا ہے تو یہ تمام چیزیں مل کر آپ کے پیٹ کی چربی پگھلانے میں مددگار رہتے ہیں اس لئے جو لوگ موٹے ہو چکے ہیں موٹاپے کا شکار ہو چکے ہیں خاص کر وہ لوگ جن کا پیٹ بڑ ہھ گیا ہو توند نکل آئی ہو وہ روزانہ ناشتے میں دہی کا استعمال کریں تو انشاءاللہ کم ہی وقت میں اپنی توند کم کر لیں گے
لیموں : لیموں کا تعلق مالٹوں کے خاندان سے ہے لیموں وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے لیموں میٹابولزم تیز کرنے کے ساتھ امیون سسٹم یعنی قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے لیموں بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ میٹابولک کے عمل کو بہتر کرتا ہے جو فیٹس برن کرتا ہے اس عمل کو بھی تیز کرتا ہے جو شخص ایک سال تک روزانہ ایک لیموں استعمال کرتا ہے اس کا میٹابولزم ریٹ کبھی کم ہو ہی نہیں سکتا تو موٹاپے کا شکار لوگ روزانہ ایک لیموں استعمال کریں چاہے وہ سالن میں یا لیموں پانی میں استعمال کریں لیکن لیموں پانی میں زیادہ نمک اور چینی کا استعمال نہ کریں وارنی بجائے فائدہ کے نقصان دے گا نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال زیادہ مفید ہوتا ہے
دلیہ: جو کا دلیہ جہاں آپ کو غذائیت دیتا وہاں وزن کم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اگر آپ جو کا دلیہ ناشتے میں استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کو پورا دان چستو توانا رکھے گا اور ساتھ ہی آپ اپنا وزن تیزی سے کم کر پائیں گے
دالیں : دالوں کو عام طور پر معمولی سمجھا جاتا ہے لیکن یہ غذایئت سے بھر پور ہوتی ہیں دالوں میں فائبر منرلز اور وٹامنز بھر پور مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ دالیں دل کی صحے کے لئے بہت مفید ہیں اور اس کے علاوہ دالوں میں ایسے نیوٹرینٹس ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو وازن کم کرنے کے لئے درکار ہوتے ہیں اسی لئے آپ دالوں کو اگر اپنی روزمرہ کی خروک میں شامل کرتے ہیں تو یہ آپ کا وزن کم کرنے میں بہت مفید رہتی ہیں
سوپ:سوپ کو آپ گھر میں بھی بہت کم پیسوں میں تیار کر سکتے ہیں یہاں تک کہ آپ ٹماٹر اور چنوں کی دال کا سوپ بھی تیار کر سکتے ہیں کھانا کھانے سے پندرہ منٹ پہلے سوپ کا استعمال آپ کی بھوک کو کم کر دیتا ہے اس سے بھوک آدھی رہ جائے گی سوپ میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں اور صحت کے لیئے مفید بھی رہتا ہے اس طرح سے آپ اپنے کھانے کی مقدار کو کم کر کے تیزی سے وزن کم کر سکتے ہیں
بیریز:بیریز اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتی ہیں یہ وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مدد دیتی ہیں اس کے علاوہ یہ وٹامن سی سے بھی بھر پور ہوتی ہیں سٹرابیری جامن اور فالسہ یہ بھی بیری کی ہی اقسام ہیں اور لوکل بیریز کہلاتی ہیں اگر آپ جامن فالسوں یا سٹرابیری کا استعمال کر لیا کریں یہ آپ کو بلیو بیریز جتنا ہی فائدہ دیں گی
آلو: آلو آپ نے سن رکھا ہو گا وزن بڑھاتے ہیں یہ بالکل سچ بات ہے لیکن اس صورت میں جب آپ آلو تل کر چپس بنا کر فرنچ فرائز بنا کر کھاتے ہیں اگر آپ آلو کو ہنڈیا میں پکا کر کھاتے ہیں ڈیپ فرائی کر کے یا تل کر نہیں کھاتے آلو شوربہ بنا کر کھاتے ہیں تو آلو ایک صحت مند خوراک ہیں اس میں وٹامن بی چھ اورآئرن اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں کافی زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں
انڈے: روزانہ کے دو ابلے ہوئے انڈے کھاتے ہیں تو یہ آپ کا وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مدد دیتے ہیں لیکن کیسے آپ نے سنا ہوگا کہ انڈے کھانے سے کولیسٹرون بڑھتا ہے اور کولیسٹرول آپ کا وزن بڑھاتا ہے کولیسٹروک آپ کو مختلف بیماریوں میں ملوث کرتا ہے یہاں تک کہ کھ لوگ انڈوں کی زردی نکال دیتے ہیں بس اس کا سفید حصہ ہی استعمال میں لاتے ہیں لیکن اس کے برعکس آپ کو پورا انڈا کھانا چاہیئے نا کہ اس کا کوئی ایک حصہ انڈے میں اچھا کولیسٹرول پایا جاتا ہے یہ کولیسٹرول آپ کی صحت کے لئے بہت اچھا رہتا ہے اگر اس کولیسٹرول کا لیول آپ کے جسم میں زیادہ ہو جاتا ہے تو یہ بھی آپ کا وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ انڈوں میں تمام نیوٹریشن پائی جاتی ہے جو کہ میٹابولازم کی مقدار کوتیز کرتی ہے اس سے آپ تیزی سے وزن کم کر سکتے ہیں
مچھلی: مچھلی کے بارئ میں ہمارے ہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مطھلی بہت زیادہ گرم ہوتی ہے اور صرف سردیوں کے موسم میں مچھلی کو استعمال کرنا چاہیئے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے ہاں یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ مچھلی گرم ہوتی ہے لیکن آپ کو صرف سردیوں میں استعمال کرنی چاہیئے یہ بالکل غلط بات ہے آپ مچھلی کو گرمیوں میں بھی استعمال کر سکتے ہیں مچھلئ منرلز ے بھر پور ہوتی ہے اسے کھانے سے آپ کا میٹابولزم تیز کا م کرتا ہے اور کہا جاتا ہے مچھلی کھانے سے آپ کے پیٹ پر جمع ہوئی چربی تیزی سے پگھلتی ہے اور یہ بالکل درست بات ہے مچھلی اپنی غذا میں شامل کریں چاہے کوئی بھی موسم ہو یہ آپ کا وزن کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے
پھل: پھلی اللہ تعالی کی نعمت ہیں لیکن پھلوں کو ہم اس وقت بہت برا بنا دیتے ہیں اپنے لیے جب ہم پھلوں کا جوس وغیرہ نکالتے ہیں اورسب سے بڑھ کر یہ بات کہ پھلوں کا جوس ہمارے لیے بہت صحت مند ہے یہاں تک کہ بہت زیادہ مائیں اپنے بچوں کو پھلوں کے جوس کا استعمال کرواتی ہیں پھلے کو جوس کی بجائے پورے کاپورا استعمال کرنا زیادہ مفید ہے پورے پھل میں فائبر ہوتا ہے اور جو پھل کا چھلکا اسے جوس نکال کے باہر پھینک دیا جاتا ہے اس میں بہت زیادہ نیوٹریشنز ہوتی ہیں آپ جب جوس نکالتے ہیں تو پھلی میں جتنی بھی غذائی اجزاء ہوتی ہیں وہ ضائع ہو جاتی ہیں اور صرف پھل کا پانی اور فلیور اور کچھ نیوٹریشن باقی رہ جاتی ہیں جوس آپ کو موٹا بھی کرتا ہے اور نیوٹریشنز بھی آپ کو پوری نہیں دیتا آپ کہہ سکتے ہیں جوس میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں اور ان کیلوریز کے مقابلے میں نیوٹریشنز کم ہوتی ہیں اس لئے جوس پینا آپ کو موٹا کرتا ہے اس کے مقابلے میں اگر آپ پھل کو استعمال کرتے ہیں تو پھل بہت زیادہ فائدہ مند رہتے ہیں اس لئے جوس کی بجائے پھل استعمال کریں خاص کر اورنج فیملی سے تعلق رکھنے والے پھل استعمال کریں یہ وزن کو کم کرنے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں
مکھن: مکھن یو دیسی گھی جب بھی آپ وزن کم کرنے کی بات کرتے ہیں تو آپ کو ان کا استعمال سختی سے منع کرتے ہیں کہ یہ آپ کا وزن بڑھاتے ہیں موٹا کرتے ہیں لیکن یہ بالکل بھی درست بات نہیں ہے اصل بات یہ ہے کہ اگر آپ ناشتے میں مکھن یا تھوڑا سا دیسی گھی استعمال کر لیا کریں ان میں بیت زیادہ نیو ٹریشنز پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ یہ اچھی فیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ آپ کی چربی کی مقدار کو کم کرتے ہیں میٹابولزم کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں اگر آپ ان کو ایک خاص مقدار میں استعمال کریں گے تو یہ آپ کا وزن بالکل نہیں بڑھائیں گے اگر آپ ان کا استعمال بے تحاشا کریں گے تو یہ اپ کا وزن بڑھائیں گے
ڈرائی فروٹس: عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اگر آپ کا وزن بڑھا ہوا ہے اور آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈرائی فروٹس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ج کہ سراسر غلط بات ہے ڈرائی فروٹ منرلز وٹامنز اور خاص طور پر روغنیات سے بھر پور ہوتے ہیں اگر آپ ڈرائی فروٹ وزن کم کرنے کے دوران استعمال کرتے ہیں تو ڈرائی فروٹ میں موجود روغنیات آپ کے جسم میں خشکی پیدا نہیں ہونے دیتے اور میٹا بولزم کے مقررہ مقدار کو کم رکھتے ہیں وزن کم کرنے کے دوران ایک مُٹھی ڈرائی فروٹ کا استعمال لازمی کریں یہ آپ کو وزن کم کرنے میں مدد کریں گے
پانی: اگر آپ وزن کم کتنا چاہتے ہیں اس کے لئے تما م چیزیں کر لیں ورزش کرلیں ڈائیٹنگ کر لیں اوپر بتائے گئے تمام چیزیں استعمال کر لیں وزن کم کرنے کے لئے آپ کا کچھ نہیں بنے گا جب تک آپ پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال نہ کرلیں پانی میٹابولزم کی مقدار کو تیز کرتا ہے اس کے علاوہ آپ کے جسم میں پانی موجود ہوگا تب ہی آپ کا جسم چربی کو پگھلا پائے گا اگر آپ کے جسم میں پانی کی کافی مقدار موجود نہیں ہو گی تو چربی نہیں پگھلے کی آپ ورزش کریں گے ڈائٹنگ کریں گے لیکن چربی وہاں کی وہاں موجود رہے گی اس کے علاوہ جب آپ ورزش اور ڈائیٹنگ کرتے ہیں تو جسم میں زہریلے مادے پیدا ہوتے ہیں اور ان زہریلے مادوں کو جسم سے باہر نکالنے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے جو لوگ وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں وہ کافی مقدار میں پانی کا ستعمال لازمی کریں 12 سے سولہ گلاس پانی لازمی پیئں اس کے بغیر آپ وزن کو کم نہیں کر سکتے
کیلے: کیلے پوٹاشئیم سے بھر پور ہوتے ہیں اگر آپ زیادہ کیلوں کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے وزن کو بڑھاتے ہیں لیکن اگر آپ روزانہ ایک یا دو کیلوں کا استعمال کریں تو یہ میٹابولزم کی رفتار کو تیز کریں گے اور اسے علاوہ آپ کا جو مسلز خراب ہوتے ہیں اس کو بھی کیلے کے استعمال سے صحیح کیا جا سکتا ہے کیونکہ ان میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو کہ آپ کے مسلز کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے اور جب آپ اپنا وزن کم کرنے کے لئے ورزش وغیرہ کریں تو کیلوں کا ستعمال لازمی کریں یہ ورزش مسلز کی خرابی یعنی توڑ پھوڑ کو ریکور کرتے ہیں اور آپ کو صحت مند بناتے ہیں اس کے علاوہ کیلوں میں ایسے کمپاؤنڈز ہوتے ہیں جو آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں
ہری سبزیاں: یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ سبزیاں صحت کے لئے کتنی اچھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اپ وزن کم کر رہے ہیں ڈایئٹنگ کرہے ہیں اور ورزش کے ساتھ ہری سبزیوں کا استعمال نہیں کرتے تو آپ اپنے جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ہری سبزیاں آپ کی ورزش یا ڈایئٹنگ کی آؤٹ کم یا رزلٹ کو دو گنا تک بڑھاسکتی ہیں اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ نہ صرف آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادوں کو نکالیں گی اس کے علاوہ آپ کے معدے کو فائبر دیں گی اور قبض وغیرہ نہیں ہونے دیں گی اس کے علاوہ سبزیوں میں وٹامن منرلز ہوتے ہیں جو کہ ڈایئٹنگ اور ورزش کے دوران لینا بہت زیادہ ضروری ہوتے ہیں اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو صحت مند طریقے سے یہ نہیں کہ آپ ڈائیٹنگ کر کے ورزش کر کے اپنی سکن خراب کر لیں یا جسم کو تباہ کر لیں مسلز میں تو پھوڑ کا عمل شروع ہو جائے یا میٹا بولزم ریٹ تباہ کر لیں اگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو ہری سبزیوں کو اپنی روزانہ کے روٹین کا حصہ بنائیں پھر آپ دیکھیں کہ آپ کتنے اچھے اور صحت مندانہ طریقے سے اپنا وزن کم کرتے ہیں یہ وہ غذائیں ہیں جو آپ کا وزن کم کرنے کے دوران آپکی مدد کرتے ہیں

Comments are closed.