آج کل کے دور میں تقریباً تمام لوگوں کا ہی طرز زندگی کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اپنی جسامت کے مطابق وزن کو نارمل رکھنا ایک مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے لوگ موتاپے کا شکار ہو رہے ہیں اور یہی وھہ ہے کہ ہر دوسرا شخص اپنے موٹاپے کو لے کر پریشان ہے نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی اس پریشانی میں مبتلا ہیں اور اپنا وزن کم کرنے کے لئے فکر مند نظر آتے ہیں جس کو پتلا اور سماڑت رکھنے کے لئے یوں تو کئی طریقے ہیں لیکن آپ محض چند مشروبات اپنی خوراک میں شامل کر کے اپنے وزن میں کمی کر سکتے ہیں وہ مشروبات جس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ جسم کو غذائیت بھی ملتی ہے ان مشروبات کے استعمال سے وزن کم کرنے کا طریقہ کار آمد اور مفید ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہے

پانی: کھانے سے پہلے اگر پانی پی لیا جائے تو انسان کی بھوک کم ہو جاتی ہے اور وہ کم کھانا کھاتا ہے اس طرح وزن بڑھنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں پانی سے بھوک کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے نئی تحقیق کے مطابق ٹھنڈا یخ پانی جلدی وزن کم کرتا ہے ایک دن میں 10 اسے 12 گلاس پانی پینا وزن کم کرنے صحتمند رہنے اور تروتازہ شاداب جلد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

سبز چائے : سبز چائے کے دن میں دو سے تین کپ کا استعمال جسم میں پینتیس سے چالیس فیصد چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتا ہے

لیموں: لیموں میں پائی جانے والی ایسڈک خصوصیات وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں لیموں پانی آپ مختلف طریقوں سے تیار کر سکتے ہیں جیسے نیم گرم پانی مں لیموں ملا کر پینا ایک عدد کھیرا آدھا لینموں دو عدد سیب اور تھوڑا سا پودینہ بلینڈ کر کے پھر انہیں ٹھنڈا کر کے پئیں

سبزی کا جوس: کھانے سے پہکے کسی بھی سبزی کا جوس پینے سے آپ 130 تک کیلوریز جلا سکتے ہیں ہر سبزی ہی غذائیت سے بھر پور ہوتی ہے موسم اور اپنی پسند کے لحاظ سے کسی بھی سبزی کا جوس پئیں آپ دو تین سبزیونں کا بھی جوس نکال کر رکھ سکتی ہیں سبزی کا جوس پینے سے آپ کے جسم میں توانائی ہوگی

موٹی گردن سے چھٹکارا پانے کی آسان تراکیب

دہی سے بنے مشروبات: دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے دہی کا باقاعدہ استعمال آپ کو اکسٹھ فیصد چربئ کم کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ دہی کا مسلسل استعمال جسم سے چربی بننے کی رفتار بھی کم کرتا ہے دہی میں لسی کے علاوہ سیب کیلے اور اسٹرابیری شامل کر کے بھی مزیدار مشراب تیار کئے جا سجتے ہیں

چکنائی سے پاک دودھ: کولیسٹرول ایک ایسا ہارمون ہے جس سے آپ کا وزن بڑھتا ہے کولیسٹرول کی مقدار کم ہو تو جسم کی چربی آسانی سے گھل جاتی ہے دودھ میں موجود کیلشئیم جسم میں موجود کولیسٹرول کو دبا دیتا ہے اس کے علاوہ کیلشیم کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے اس کا مطلب ہے کہ دودھ پینے سے بھوک کم لگےی ہے دودھ ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لئے بھی نہایت ضروری ہے روازانہ دودھ کا ایک گلاس ہڈیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

Shares: